ناگا لینڈ میں 13 دیہاتیوں کو قتل کرنے کے بعد اب بھارتی فوج نے کیا کام کرنے کا اعلان کردیا؟ 

ناگا لینڈ میں 13 دیہاتیوں کو قتل کرنے کے بعد اب بھارتی فوج نے کیا کام کرنے کا ...
ناگا لینڈ میں 13 دیہاتیوں کو قتل کرنے کے بعد اب بھارتی فوج نے کیا کام کرنے کا اعلان کردیا؟ 

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست ناگالینڈ میں گزشتہ دنوں ایک گاڑی میں سفر کرتے چھ شہریوں اور پھر احتجاج میں مزید سات لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد خود فوج نے ہی انکوائری شروع کر دی۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ہفتے کے روز ناگالینڈ کے ضلع مون میں پیش آیا جہاں فوج کی طرف سے ایک آپریشن کرکے ان لوگوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔ 

اب فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان عام شہریوں کو ناگا لینڈ کی علیحدگی پسند تنظیم نیشنل سوشلسٹ کونسل کے ینگ اونگ نامی دھڑے کے خلاف کیے گئے ایک آپریشن کے دوران غلطی سے اس دھڑے کے اراکین سمجھ لیا گیا، جس کے نتیجے میں ان کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور رپورٹ آنے پر قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔ اس آپریشن میں حصہ لینے والے کئی فوجی بھی زخمی ہوئے اور ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موت کے منہ میں بھی چلا گیا۔

مزید :

بین الاقوامی -