لڑکی کو ڈیٹنگ ایپلی کیشن کے ذریعے محبت کے جال میں پھنسا کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

لڑکی کو ڈیٹنگ ایپلی کیشن کے ذریعے محبت کے جال میں پھنسا کر موت کے گھاٹ اتار ...
لڑکی کو ڈیٹنگ ایپلی کیشن کے ذریعے محبت کے جال میں پھنسا کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک لڑکی کو ڈیٹنگ ایپلی کیشن کے ذریعے محبت کے جال میں پھنسا کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واردات امریکی ریاست نیبراسکا کے شہر لنکن میں ہوئی جہاں 24سالہ سڈنی لوف نامی اس لڑکی کو ایک جوڑے نے ورغلا کر اپنے گھر پر بلایا اور وہاں اس کو قتل کرکے اس کی لاش کے 14ٹکڑے کرڈالے۔

رپورٹ کے مطابق سڈنی لوف ایک ہارڈویئر سٹور پر کیشیئر کی ملازمت کرتی تھی۔ سڈنی نے اپنے دوستوں کو بتایا تھا کہ اس کی ڈیٹنگ ایپلی کیشن ٹنڈر پر ایک لڑکی سے ملاقات ہوئی ہے جس کا نام اوڈرے ہے۔ اس نے اپنے دوستوں کو اوڈرے کی تصویر بھی دکھا رکھی تھی۔ اسے معلوم نہیں تھا کہ ہم جنس پرستی کے بہانے یہ لڑکی اسے ورغلا کر موت کے گھاٹ اتارنا چاہتی تھی۔ 

پولیس کے مطابق 23سالہ اوڈرے کا اصل نام بیلے بوزویل ہے جو 51سالہ اوبرے ٹریل نامی شخص کی گرل فرینڈ ہے۔مقتولہ کے ٹنڈر اکاﺅنٹ اور فون نمبر سے ٹریس کرکے ان دونوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کی نشاندہی پر قریبی جنگل سے مقتولہ کے جسم کے ٹکڑے بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -