’روس دنیا پر آسمانی بجلی کے حملے کرتا ہے‘برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 5کی چوٹی کی خاتون جاسوس کا تہلکہ خیز دعویٰ

’روس دنیا پر آسمانی بجلی کے حملے کرتا ہے‘برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 5کی ...
’روس دنیا پر آسمانی بجلی کے حملے کرتا ہے‘برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 5کی چوٹی کی خاتون جاسوس کا تہلکہ خیز دعویٰ
سورس: Pixabay.com (creative commons license)

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 5کی ایک خاتون جاسوس نے اپنے پہلے انٹرویو میں اپنے بچوں کے متعلق ایک حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔ دی سن کے مطابق یہ خاتون اپنی عمر کی 40کی دہائی میں ہے اور وہ ’ڈائریکٹر کے‘ (Director K)کے نام سے جانی جاتی ہے۔ وہ ایم آئی 5کی چوٹی کی خاتون جاسوس ہے۔ اس نے اپنے اس پہلے انٹرویو میں بتایا ہے کہ اس کی جاب اتنی خطرناک ہے کہ وہ اپنی انتہائی قریبی فیملی کو بھی نہیں بتا سکتی تاہم اس کے بچوں نے اپنی جاسوسی کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پتہ چلا لیا ہے کہ وہ کیا کرتی ہے۔

ڈائریکٹر کے کا کہنا تھا کہ ”میرے بچے بھی جاسوسی کی کمال صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ میں کیا کام کرتی ہوں اور ان کے خیال میں میری جاب بہت پرکشش ہے۔ وہ بھی اب میرے اس راز کو راز رکھے ہوئے ہیں۔“

 رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر کے کا کام روسی، چینی اور ایرانی جاسوسوں کی نگرانی کرنا ہے۔ ڈائریکٹر کے نے اس انٹرویو میں اپنی جاب کے متعلق اس سے زیادہ تفصیل نہیں بتائی تاہم اس کا کہنا تھا کہ ”میں نے یہ انٹرویو دینے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ اس وقت برطانیہ کو انتہائی سکیورٹی خطرات لاحق ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے ہمیں متحد ہونا ہو گا۔“

ڈائریکٹر کے کا کہنا تھا کہ ”روس دوسرے ممالک میں آسمانی بجلی کے حملے کرتا ہے اور ان حملوں کی پیش گوئی بھی نہیں کی جا سکتی۔ اس کے بالکل برعکس بتدریج طاقتور اور جارحانہ بنتا ہوا ملک چین موسمیاتی تبدیلیوں جیسا خطرناک ہے۔وہ دنیا کے کام کرنے کے طریقے بدل رہا ہے جس میں برطانیہ کے لیے مواقع بھی ہیں اور خطرات بھی۔ اسی طرح شمالی کوریا اور دیگر ایسے ممالک کی طرف سے ہونے والے سائبر حملے بھی ایک بڑا چیلنج ہیں۔ ہمیں ان تمام خطرات سے نمٹنے کے لیے متحدہونے کی ضرورت ہے۔“

مزید :

برطانیہ -