کوئٹہ میں لڑکیوں سے زیادتی اور فحش فلمیں بنا کر بلیک میل کرنے والا پکڑا گیا

کوئٹہ میں لڑکیوں سے زیادتی اور فحش فلمیں بنا کر بلیک میل کرنے والا پکڑا گیا
کوئٹہ میں لڑکیوں سے زیادتی اور فحش فلمیں بنا کر بلیک میل کرنے والا پکڑا گیا
سورس: Pixabay.com (creative commons license)

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ میں لڑکیوں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور ان کی فحش فلمیں بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والا جنسی درندہ پکڑا گیا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ملزم کی شناخت ہدایت اللہ خلجی کے نام سے ہوئی ہے جس نے کئی لڑکیوں کو جنسی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کی ہیں۔ 

ایس ایچ او قائد آباد پولیس سٹیشن اعجاز احمدنے بتایا ہے کہ ”ہمیں ایک مقامی خاتون کی طرف سے شکایت موصول ہوئی جس نے بتایا کہ اس کی دو بیٹیوں کو ہدایت اللہ نامی ملزم اور اس کا بھائی خلیل بلیک میل کر رہے ہیں۔ ان لڑکیوں کی عمریں 19اور 15سال ہیں۔دونوں لڑکیوں کو ملزمان نے اغواءکرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھااور ان کی ویڈیوز بنا لی تھیں۔خاتون نے ہمیں بتایا کہ اب ان ویڈیوز کی وجہ سے ملزمان اس کی بیٹیوں کو بلیک میل کرکے ان سے جسم فروشی کا دھندہ کروا رہے ہیں۔“

خاتون نے ایک ویڈیو بھی پولیس کے حوالے کی جس میں اس کی دونوں بیٹیوں کو برہنہ کرکے ملزمان تشدد کا نشانہ بنا رہے ہوتے ہیں۔ خاتون کی طرف سے رپورٹ درج کرائے جانے کے بعد ملزمان کے خلاف تحقیقات کی گئیں تو ان کے ہاتھوں مزید کئی لڑکیوں کی زندگیاں برباد ہونے کا ہولناک انکشاف سامنے آ گیا۔ پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -