پاکستان کے 3ریٹائرڈ فوجی افسر اور ایک عام شہری کو جاسوسی کے جرم پر سزائیں سنا دی گئیں

پاکستان کے 3ریٹائرڈ فوجی افسر اور ایک عام شہری کو جاسوسی کے جرم پر سزائیں سنا ...
پاکستان کے 3ریٹائرڈ فوجی افسر اور ایک عام شہری کو جاسوسی کے جرم پر سزائیں سنا دی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی طرف سے تین ریٹائرڈ فوجی افسران اور ایک عام شہری کو جاسوسی کے جرائم ثابت ہونے پر سزائیں سنا دی گئیں۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق چاروں مجرموں کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923ءکے تحت مقدمہ چلایا گیا۔
جرائم ثابت ہونے پر لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ فیض رسول کو 14سال، لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ اکمل کو 10سال، میجر ریٹائرڈ سیف اللہ بابر کو 12سال اور ادریس خٹک نامی شخص کو 14سال قید کی سزا سنائی گئی۔ذرائع کے مطابق خٹک، جو کہ ایک سماجی کارکن تھا، پر الزام تھا کہ اس نے پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کے لیے زمینی انٹیلی جنس معلومات فراہم کیں۔ خٹک کے خلاف مقدمہ جہلم میں جبکہ تینوں فوجی افسران کے خلاف راولپنڈی میں چلایا گیا۔