سندھ کے بعد پنجاب اور  خیبرپختونخوا میں بھی سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی بند کرنے کا فیصلہ

سندھ کے بعد پنجاب اور  خیبرپختونخوا میں بھی سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی ...
سندھ کے بعد پنجاب اور  خیبرپختونخوا میں بھی سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی بند کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوئی سدرن کے بعد سوئی ناردرن گیس کمپنی نے  سی این جی سیکٹر کیلئے گیس بندش کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق گھریلو صارفین کو گیس کی سپلائی بہتر بنانے کے لیے سوئی نادرن کی جانب سے  سی این جی سیکٹر کو گیس کی سپلائی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا،سوئی نادرن حکا کے مطابق سی این جی سیکٹر کو گیس سپلائی بند کرنے کی منطوری کابینہ سے لی گئی ہے۔ پنجاب اور کے پی میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی آج (سوموار ) کو بند کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سوئی سدرن کی جانب سے سندھ میں سی این جی سٹیشنز کو گیس کی سپلائی بند کی گئی تھی۔

مزید :

قومی -