ملک عدنان  آج رات وزیر اعظم ہاؤس میں بطور مہمان خصوصی قیام کریں گے

ملک عدنان  آج رات وزیر اعظم ہاؤس میں بطور مہمان خصوصی قیام کریں گے
ملک عدنان  آج رات وزیر اعظم ہاؤس میں بطور مہمان خصوصی قیام کریں گے
سورس: Screen Grab

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو بچانے کیلئے اپنی جان خطرے میں ڈالنے والے ملک عدنان  آج رات وزیر اعظم ہاؤس میں بطور مہمان خصوصی قیام کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملک عدنان جنہوں نے سیالکوٹ واقعہ میں بے مثال بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کیا وہ آج رات وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم کے خاص مہمان کے طور پر قیام کر رہے ہیں۔ کل وزیراعظم آفس میں ایک خصوصی تقریب میں ان کی خدمات کو سراہا جائے گا۔

شہباز گل کے مطابق  وزیراعظم نے پہلے ہی انہیں تمغہ شجاعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ملک عدنان ہمارا فخر ہیں اور پوری قوم کو ان پر ناز ہے۔

خیال رہے کہ 3 دسمبر کو سیالکوٹ کی فیکٹری میں جس وقت مشتعل ہجوم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کو تشدد کا نشانہ بنا رہا تھا اس وقت اسی فیکٹری کے پروڈکشن منیجر ملک عدنان نے انہیں بچانے کی بھرپور کوشش کی اور خود کو بطور ڈھال پریانتھا کے اوپر کرلیا ۔ وزیر اعظم نے اس بہادری پر ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب حکومت انہیں 10 دسمبر کو انسانی حقوق کا ایوارڈ  دے گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -