موٹر وے کیس میں سزائے موت پانے والے عابد ملہی نے پھر عدالت سے رجوع کرلیا

موٹر وے کیس میں سزائے موت پانے والے عابد ملہی نے پھر عدالت سے رجوع کرلیا
موٹر وے کیس میں سزائے موت پانے والے عابد ملہی نے پھر عدالت سے رجوع کرلیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹر وے  کیس میں سزائے موت پانے والے عابد ملہی نے ایک دفعہ پھر عدالت سے رجوع  کر لیا ، سانحہ موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی نے سزا کیخلاف اپیل دائر کر دی ۔نیو نیوز کےمطابق عابدملہی نے عدالت سے اپنی سزا کالعدم قراردینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف کیے گئے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے ،لاہور ہائی کورٹ نے اپیل کو سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے دو رکنی بنچ قائم کر دیا جو منگل کے روز سماعت کریگا ۔

واضح رہے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد حسین بُھٹہ نے مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا کو سزا سنائی تھی،زنا بالجبر کے الزام میں مجرم عابد ملہی اور شفقت کو موت کی سزا سنائی گئی تھی،اس کے علاوہ عدالت نے مجرموں کی تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا بھی حکم دیا گیا تھا،ڈکیتی کے جرم میں مجرم عابد ملہی اور شفقت بگا کو 14، 14 سال قید اور 2، 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیاتھا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -