پریانتھا کمارا کی میت سری لنکا پہنچا دی گئی

پریانتھا کمارا کی میت سری لنکا پہنچا دی گئی
پریانتھا کمارا کی میت سری لنکا پہنچا دی گئی

  

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کی میت سری لنکا پہنچادی گئی۔

جیو نیوز کے مطابق پریانتھا کمارا کی میت دوپہر میں لاہور سے سری لنکن طیارے کی پرواز میں روانہ کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی اور صوبائی وزیر اعجاز عالم کے ہمراہ سری لنکن ہائی کمیشن اور پاکستانی حکام بھی موجود تھے۔ سری لنکن پرواز مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے کولمبو پہنچی۔ سری لنکن میڈیا کے مطابق آج کسی بھی وقت فیکٹری منیجر کی میت ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -