پی ڈی ایم کی جانب سے لانگ مارچ کا اعلان، حکومت کا ردعمل بھی سامنے آگیا

پی ڈی ایم کی جانب سے لانگ مارچ کا اعلان، حکومت کا ردعمل بھی سامنے آگیا
پی ڈی ایم کی جانب سے لانگ مارچ کا اعلان، حکومت کا ردعمل بھی سامنے آگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ 23 مارچ تاریخی اہمیت کا حامل دن ہے اس دن احتجاجی مارچ کا اعلان غیر مناسب ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ   اس وقت  پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم )چوں چوں کا مربہ بنی ہوئی ہے جن کے پاس اپنی چوری بچانے کے علاوہ کوئی عوامی ایجنڈا نہیں۔یہ اس سے قبل بھی متعدد لانگ مارچ اور احتجاج کرچکے ہیں،ان کے پاس کوئی عوامی ایجنڈا نہیں ہے۔استعفے دینے ہیں یا نہیں اس معاملے پر اپوزیشن میں آج بھی جھگڑا ہوا ہے۔مولانا فضل الرحمان اپنے دائیں بائیں دیکھیں ان کے ساتھ کوئی بھی نہیں وہ اکیلے ہیں۔حکومت کے لیے یہ کسی بھی صورت مشکل پیدا نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے حکومت کے خلاف 23 مارچ 2022 کو  اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

قومی -