’والد کے بیان حلفی سے مکر جانے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ‘ سابق جج رانا شمیم کے بیٹے کا واضح بیان

’والد کے بیان حلفی سے مکر جانے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ‘ سابق جج رانا شمیم ...
’والد کے بیان حلفی سے مکر جانے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ‘ سابق جج رانا شمیم کے بیٹے کا واضح بیان

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے صاحبزادے احمد حسن نے کہا ہے کہ والد کے بیان حلفی سے مکر جانے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

جیو نیوز کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف بیان دینے والے سابق جج رانا شمیم اپنے بیان حلفی پر قائم ہیں۔احمد حسن رانا نے کہا کہ کمرہ عدالت میں والد نے کہا تھا کہ انہوں نے افشا دستاویز کا مشاہدہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ اوتھ کمشنر چارلس گھتری سے اتفاق ہے کہ جسٹس شمیم نے ہوش و حواس میں بیان حلفی پر دستخط کیے جبکہ بیان حلفی پر دستخط کرنے کے نتائج و خطرات سے والد بخوبی آگاہ تھے۔احمد حسن نے مزید کہا کہ ان کے والد کو علم ہے کہ اگر وہ اپنی بات ثابت نہ کرسکے تو وہ جیل بھی جاسکتے ہیں۔

مزید :

قومی -