میانمار، فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرین پر پولیس نے کار چڑھا دی، 5ہلاک، 30زخمی

  میانمار، فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرین پر پولیس نے کار چڑھا دی، 5ہلاک، 30زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        ینگون(مانیٹرنگ ڈیسک) میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز نے کار چڑھا دی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔میانمار کی مقامی نیوز ایجنسی کے مطابق ینگون شہر میں فوجی بغاوت کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا، مظاہرین نے فوجی قیادت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔سیکیورٹی فورسز نے احتجاج کو طاقت سے کچلنے کی کوشش کی جس پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور پولیس کی جانب دوڑے جس پر سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر گاڑی چڑھا دی جس میں 5 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 7 زخمیوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
میانمار