کولمبیا میں بس پر مٹی کا تودہ گرنے سے 27 افراد ہلاک

کولمبیا میں بس پر مٹی کا تودہ گرنے سے 27 افراد ہلاک
کولمبیا میں بس پر مٹی کا تودہ گرنے سے 27 افراد ہلاک

  

بوگوٹا (ڈیلی پاکستان آن لائن)  جنوبی  کولمبیا کے صدر گستاو و پیٹرو نے کہا ہے  کہ  کولمبیا کے شمال مغرب میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک بس کے دب جانے سے کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے۔ لینڈ سلائیڈنگ  شدید بارشوں کی وجہ سے ہوئی ۔ حادثہ دارالحکومت بوگوٹا سے تقریباً 230 کلومیٹر کے فاصلے پر  پیش آیا۔ پیٹرو نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا 'افسوس کے ساتھ مجھے یہ اعلان کرناپڑ رہا ہے کہ  اب تک 27 افراد،   جن میں تین بچے بھی شامل ہیں ،  پیوبلو ریکو، رسارلڈا میں ہونے والے سانحے میں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔'

پیوبلو ریکو کے میئر لیونارڈو فابیو سیگاما نے صحافیوں کو بتایا کہ لاشوں کو قصبے کے ایک ڈھکے ہوئے سٹیڈیم میں لایا جا رہا ہے جو عام طور پر کھیلوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 2022 میں اب تک شدید بارشوں سے منسلک واقعات میں 216 سے زیادہ افراد ہلاک اور 538,000 بے گھر ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ملک بھر میں مزید 48 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -