ڈی آئی خان، فورسز کی فائرنگ سے 3 دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی آئی خان کے علاقے مستان میں فورسز کی فائرنگ سے 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی پولیس اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے مستان میں آپریشن کیاگیا ،آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی پر کیا گیا،دہشتگردوں نے دیکھتے ہی اہلکاروں پر فائرنگ کردی ،جوابی فائرنگ سے 3 دہشتگرد مارے گئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ،ہلاک دہشتگردوں سے کلاشنکوف،2 پستول، دستی بم، موبائل فون برآمد ہوئے،پولیس کا مزید کہناتھا کہ ہلاک دہشتگرد مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے ۔