بالی ووڈ اداکارہ "دیپیکا "فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کریں گی

بالی ووڈ اداکارہ "دیپیکا "فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کریں گی
بالی ووڈ اداکارہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحا(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے، انڈین فلم سٹار ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرنے جا رہی ہیں، وہ جلد ہی دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے کھیل فیفا ورلڈ کپ 2022 کی ٹرافی کی رونمائی کریں گی۔

 غیر ملکی میڈیا  رپورٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون اس ماہ کے آخر میں قطر میں فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی نقاب کشائی کریں گی،  ٹرافی کی رونمائی 18 دسمبر کو ورلڈ کپ فائنل سے قبل کی جائے گی،بالی ووڈ سٹارتقریب میں شرکت کے لیے جلد ہی قطر روانہ ہوں گی، جس کے بعد دیپیکا دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے کھیلوں کے ایونٹ میں ایسا اعزاز حاصل کرنے والی پہلی اداکار ہ کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیں گی۔

مزید :

کھیل -تفریح -