گورنر پنجاب کی جانب سے واپس بھجوایا گیا وزراء کی تنخواہوں کا ترمیمی بل دوبارہ کثرت رائے سے منظور

گورنر پنجاب کی جانب سے واپس بھجوایا گیا وزراء کی تنخواہوں کا ترمیمی بل ...
گورنر پنجاب کی جانب سے واپس بھجوایا گیا وزراء کی تنخواہوں کا ترمیمی بل دوبارہ کثرت رائے سے منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب اسمبلی میں وزرا ءکی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات کا گورنر کی جانب سے واپس بھیجاگیا ترمیمی بل دوبارہ کثرت رائے سے منظور کرلیا  گیاہے ۔

 نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز"کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے 18 منٹ تاخیر سے شروع ہوا تو سابق سینیٹر نجمہ حمید کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی،اپوزیشن رکن طاہر خلیل سندھو نے 18اپوزیشن ارکان کی معطلی کی شکایت کی تو سپیکر نے وزیر پارلیمانی امور کے ساتھ بیٹھنے کا مشورہ دیا،محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر کے وقفہ سوالات میں سوالات جمع کرانے والے غیر حاضر تھے، لاہور سے اختر علی باؤ کے سوال پر وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک نے بتایا کہ لاہور میں غازی آباد اور دیگر علاقوں میں ڈاکٹروں کی کمی دور کی جائے گی۔ 

ایوان نے معذور افراد کا خود مختاری بل، متحدہ علماء بورڈ بل، پنجاب ٹرسٹس ترمیمی بل اور پرونشل موٹر وہیکل ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیے جب کہ  ایوان نے وزرا کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات کا گورنر کی جانب سے واپس بھیجاگیا ترمیمی بل بھی دوبارہ کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ۔