کراچی میں سٹریٹ کرائم میں کمی نہ آنے کی وجہ سزانہ ہونا ہے ،آئی جی سندھ 

کراچی میں سٹریٹ کرائم میں کمی نہ آنے کی وجہ سزانہ ہونا ہے ،آئی جی سندھ 
کراچی میں سٹریٹ کرائم میں کمی نہ آنے کی وجہ سزانہ ہونا ہے ،آئی جی سندھ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہاہے کہ کراچی میں سٹریٹ کرائم میں کمی نہ آنے کی وجہ سزانہ ہونا ہے ، پولیس ملزمان کو گرفتار کرتی ہے، عدالتوں سے سزا نہیں ہوتی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہناتھا کہ سٹریٹ کرائم کی دفعات میں ترمیم کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے ،پولیس افسران اورقانونی ماہرین پر مشتمل کمیٹی سفارشات پیش کرے گی ،آئی جی سندھ نے کہاکہ سنگین جرائم، عام مقدمات کی سزا اور تفتیش کا عمل ایک جیسا نہیں ہو سکتا،کرمنل جسٹس سسٹم سے عام شہری مطمئن نہیں تووہ ناکام ہے ۔