آزادی اظہار رائے ہر معاشرے کیلئے ضروری ،صحافیوں کے حقوق کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف

آزادی اظہار رائے ہر معاشرے کیلئے ضروری ،صحافیوں کے حقوق کیلئے حکومت اقدامات ...
آزادی اظہار رائے ہر معاشرے کیلئے ضروری ،صحافیوں کے حقوق کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ آزادی اظہار رائے ہر معاشرے کیلئے ضروری ہے،صحافیوں کے حقوق کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد میں جرنلسٹ سیفٹی فورم کے تحت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ ارشد شریف کا قتل انتہائی افسوسناک واقعہ تھا،کینیا کے صدر سے ارشد شریف کی ہلاکت کے معاملے پر بات کی،صحافی ارشد شریف کی قتل کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کو جوڈیشل کمیشن کیلئے خط لکھا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ تمام صحافی برادری میرے دل کے قریب ہے،صحافیوں کی سکیورٹی اور تحفظ بہت ضروری ہے،ان کاکہناتھا کہ میڈیا کسی بھی جمہوری ریاست کا اہم ستون ہے،پاکستان نے صحافیوں کے تحفظ قانون سازی کی۔