نارووال، ٹک ٹاک ویڈیو کے شوق نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی 

نارووال، ٹک ٹاک ویڈیو کے شوق نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی 
نارووال، ٹک ٹاک ویڈیو کے شوق نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی 

  

نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے شوق نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔

نجی ٹی وی چینل 24 نیوزکے مطابق نارووال میں ایک طالب علم ہاتھ میں پسٹل پکڑ کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں مصروف تھا کہ اچانک گولی چل گئی ،نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

پولیس کے مطابق نوجوان انٹرمیڈیٹ کا طالب علم تھااور کالج جاتے ہوئے ویڈیو بنا رہا تھا،طالبعلم کی شناخت جمیل کے نام سے ہوئی ہے ۔

پولیس کامزید کہناہے کہ نوجوان گھر سے اپنے بھائی کا پسٹل لایاتھا،اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -نارووال -