کشمیرکمیٹی جدہ ،جموں و کشمیرکمیونٹی اوورسیز کے مشترکہ وفد کی  اوآئی سی کے جنرل سیکریٹری سےملاقات 

کشمیرکمیٹی جدہ ،جموں و کشمیرکمیونٹی اوورسیز کے مشترکہ وفد کی  اوآئی سی کے ...
کشمیرکمیٹی جدہ ،جموں و کشمیرکمیونٹی اوورسیز کے مشترکہ وفد کی  اوآئی سی کے جنرل سیکریٹری سےملاقات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (حسنین خان)کشمیر کمیٹی جدہ اور جموں و کشمیر کمیونٹی اوورسیز کے نمائندہ وفود کی  کشمیر کمیٹی جدہ کے چیئرمین مسعود احمد کی قیادت میں  او آئی سی کے سیکریٹری حنرل حسین ابراہیم سے جدہ کے مرکزی دفتر میں ملاقات ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر کمیٹی جدہ کے ترجمان محمدعامل عثمانی نے بتایا کہ پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ برائے تنظیم تعاون الاسلامی کی کوششوں سے پہلی مرتبہ  کشمیر کمیٹی جدہ اور جموں و کشمیر کمیونٹی اوورسیز  کے نمائندہ وفود نے ملاقات کی ہے ، ملاقات  میں اس ماہ سیکرٹری جنرل کے دورہ پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی ، وفد نے جنرل سیکرٹری  کا شکریہ  ادا کیا کہ تنظیم تعاون الاسلامی  نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو عالمی برادری اور انسانی حقوق کے سامنے حمایت کی اوراجاگر کیا ہے ،  مشترکہ وفد نے امید کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ ہمیشہ کی طرح مستقبل میں بھی تنظیم تعاون الاسلامی  کشمیریوں اور فلسطین کے مظلوم لوگوں کی حمایت جاری رکھے گی ، اس موقع پر سیکرٹری جنرل نے مشترکہ وفود سے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر اپنا کردار ادا کریں گے ، دونوں وفد سے شرکت کرنے والوں میں چیرمین کشمیر کمیٹی جدہ کے علاوہ سردار محمد اقبال یوسف  ، جان گلزار  ، عامر غنی میر  اور جموں و کشمیر  کمیونیٹی اوورسیز کی طرف سے چودھری خورشد متیال  ، سرداروقاص عنایت اللہُ اور راجہ محمدریاض شامل تھے۔