سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان ،اسد عمر اور فوادچودھری کیخلاف کارروائی کی اجازت دیدی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کو عمران خان ،اسد عمر اور فوادچودھری کیخلاف کارروائی کی اجازت دیدی۔
نجی ٹی وی چینل 92 کے مطابق وقفے کے بعد سپریم کورٹ میں عمران خان ،اسد عمر اور فوادچودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی ۔
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی رہنماﺅں کیخلاف کارروائی کی اجازت دیدی،سپریم کورٹ نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف کسی ہائیکورٹ کا حکم امتناعی نہیں،الیکشن کمیشن قانون کے مطابق توہین عدالت کیس کی کارروائی کرے۔
عدالت نے کہاکہ عمران خان، اسد عمر اور فوادچودھری کو جاری کئے گئے نوٹس پر اعتراض ہے ، الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس پر عمل ہونا چاہئے، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی اپیل نمٹا دی۔