"شادی ایک رسک ہے محبت کی ہو یا گھر والوں کی پسند سے " ،سجل علی

"شادی ایک رسک ہے محبت کی ہو یا گھر والوں کی پسند سے " ،سجل علی
سورس: @instagram/sajalaly

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ " ان کے خیال میں شادی ایک رسک ہے "لوِ" ہو یا "ارینج" ۔ 

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اداکارہ سجل علی کے ایک انٹرویو کی کلپ وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ سجل علی   اپنی نئی آنے والی  فلم "واٹس لوِ گاٹ ٹو ڈو وید اِٹ"  کی نمائش کے لیےجدہ میں ہونے والے"ریڈ سی فلم فیسٹیول" میں موجود ہیں. جہاں ایک انٹرویو کے دوران   میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ "آپ کیا سمجھتی ہیں کہ شادی اپنی پسند سے کرنی چاہیئے یا پھر ارینج یعنی گھر والوں کی مرضی سے"۔ جس کے  جواب میں سجل علی نے ہچکچاتے ہوئے قہقہہ لگایا اور کہاکہ  "میں پسند کی شادی کو زیادہ ترجیح دیتی ہوں مجھے محبت پر اور محبت کی شادی پر یقین ہے، لیکن میں اتنا کہنا چاہوں گی کہ شادی صرف ایک رِسک ہے چاہے تو محبت  کی ہو یا ارینج ہو".

واضح رہے کہ سجل علی کی فلم  "واٹس لوِ گاٹ ٹو ڈو وید اِٹ"  سابق وزیرا عظم عمران خان اور انکی سابقہ اہلیہ جمائمہ کی ایک دوسرے سے محبت  اور شادی کی کہانی سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے۔ اس فلم کو 27 جنوری 2023 کو برطانیہ کے سینما گھروں میں ریلیز کیا  جائے گا ،جبکہ دنیا بھر میں اس فلم کی ریلیز کی تاریخوں کا اعلان جَلد متوقع ہے۔

مزید :

تفریح -