سائفر آڈیو لیک سکینڈل ، عمران خان کی ایف آئی اے طلبی کیخلاف درخواست پر سماعت میں وقفہ 

سائفر آڈیو لیک سکینڈل ، عمران خان کی ایف آئی اے طلبی کیخلاف درخواست پر سماعت ...
سائفر آڈیو لیک سکینڈل ، عمران خان کی ایف آئی اے طلبی کیخلاف درخواست پر سماعت میں وقفہ 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سائفر آڈیو لیک سکینڈل میں ایف آئی اے طلبی کیخلاف درخواست پر سماعت میں وقفہ کردیا۔

نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سائفر آڈیو لیک سکینڈل میں ایف آئی اے طلبی کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل عمران خان نے کہاکہ ہائیکورٹ آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کردیا،ایف آئی اے نے آج ہی عمران خان کو طلب کر رکھا ہے ،وکیل نے کہاکہ عمران خان کا بلستراترگیا ہے بیڈریسٹ پر ہیں ،عمران خان اسلام آباد نہیں جا سکتے، عدالت سماعت کرے ۔

وکیل چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ عمران خان لاہور کے رہائشی ہیں، رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کیا جائے ، عدالت نے کہاکہ اس کیس کو توشہ خانہ کیس کے ساتھ ہی سماعت کر لیتے ہیں ،وکیل عمران خان نے کہاکہ ایف آئی اے نے آج 2 بجے طلب کر رکھا ہے ، عدالت نے سماعت میں وقفہ کردیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -