روس سے سستا تیل ملنے کے بعد پاکستان میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت کم ہو کر کتنی رہ جائے گی ؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی دنیا نیوز نے وزارت پٹرولیم کے ذرئع سے دعویٰ کیاہے کہ روس سے پاکستان کو 30 ڈالر فی بیرل تک سستا تیل ملے گا جس سے عوام کو 42 روپے فی لیٹر تک ریلیف مل سکتاہے ۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روس سے درآمد شدہ تیل کی قیمت تقریباً 182 روپے فی لیٹر تک ہو سکتی ہے ،روس سے ساڑھے 65 ڈالر فی بیرل تک تیل درآمد ہونے کا امکان ہے ،پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 41 سینٹ فی لیٹر تک ہوگی ،ڈالر ایکسچینج ریٹ کے مطابق پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 92 روپے 27 پیسے لیٹر بنتی ہے ، پٹرول فی لیٹر مقامی ٹیکس 90 روپے تک ہیں، درآمد ی تیل آنے پر پٹرول کی قیمت 42 روپے فی لیٹر کم ہو سکتی ہے ۔