پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کیخلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کیخلاف مقدمہ تھانہ بریگیڈ میں درج کیاگیا،مقدمے میں سکیورٹی اداروں کیخلاف منافرت پھیلانے کی دفعات شامل ہیں۔