وزیر اعظم آزاد کشمیر کے "سینٹورس مال "کو سیل کیے جانے سے کشمیریوں کو منفی پیغام جاتاہے ، عمران خان

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے "سینٹورس مال "کو سیل کیے جانے سے کشمیریوں کو منفی ...
 وزیر اعظم آزاد کشمیر کے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے  وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مشہور سینٹورس مال کو سیل کیے جانے پر  سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سخت مؤقف اختیار کیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سماجی رابطے کی سائٹ  ٹویٹر پر پیغام میں کہا کہ "اہلِ کشمیر کی قربانیوں کا ذکر نہ کرنےپر وزیراعظم آزادکشمیر  سردار تنویر الیاس کی جانب سےشہبازشریف کی سرزنش پر پی ڈی ایم مافیاکےذریعے سینٹورس مال کا سیل کیاجانا ظاہرکرتاہےکہ گزشتہ 8 ماہ سےپاکستان  میں جنگل کا قانون رائج ہے،  چیئر مین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اس سےکشمیریوں کوبھی منفی پیغام جاتاہے، ہمارےمعززججز کیلئےسوال ہےکہ کیا وہ قانون کےمحافظ نہیں؟"

مزید :

اہم خبریں -قومی -