آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد تاریخی کارنامہ، اداروں کو نئی زندگی ملے گی، عبدالقیوم بیگ

آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد تاریخی کارنامہ، اداروں کو نئی ...
آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد تاریخی کارنامہ، اداروں کو نئی زندگی ملے گی، عبدالقیوم بیگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باغ (مجتبیٰ علی شاہ) نو منتخب ٹاؤن کونسلر میونسپل کارپوریشن  عبدالقیوم بیگ کا کہنا ہے کہ "آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات  کا انعقاد وزیراعظم سردار تنویر الیاس کا تاریخی کارنامہ ہے ان انتخابات سے بلدیاتی اداروں کو نئی زندگی ملے گی اورحقیقی معنوں  میں عوامی راج آئے گا"۔ 

 تفصیلات کے مطابق نے میجر (ر) عبدالقیوم بیگ نے میونسپل کارپوریشن باغ میں بطور ٹاؤن کونسلر منتخب ہونے پر اظہار تشکر ریلی نکالی اور عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ وزیر اعظم سردار تنویر الیاس تعمیروترقی کے ویژن کے مطابق باغ میونسپل کارپوریشن کو ماڈل ادارہ بنائیں گے، بلدیاتی انتخابات  سے وزیر اعظم آزاد کشمیر کی قیادت میں خطہ کشمیر میں تعمیر وترقی کے ایک سنہری مثالی دور کا آغاز ہوگا   وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی ولولہ انگیز قیادت اور باغ کے باغبان وزیر حکومت سردارمیر اکبرخان کی سرپرستی رہنمائی میں ترقی کی منازل طے کریں گے.