اٹیکنگ گیم کھیلیں، اگلے میچ کیلئے ٹیم کو ہدایات جاری

اٹیکنگ گیم کھیلیں، اگلے میچ کیلئے ٹیم کو ہدایات جاری
 اٹیکنگ گیم کھیلیں، اگلے میچ کیلئے ٹیم کو ہدایات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )رمیز راجا نے پنڈی ٹیسٹ ہارنے پر مایوسی کا اظہار  کرتے ہوئے آئندہ میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ہدایت جاری کی ہے کہ اٹیکنگ گیم کھیلیں۔

نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز"کے مطابق چیئر مین پی سی بی رمیز راجا نے پنڈی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی حکمت عملی اور شکست پر مایوسی کا اظہار کیا اور ٹیسٹ میچ میں اٹیکنگ گیم کھیلنےکی ہدایت کی، جس طرح انگلینڈ کھیلا اس سے ایک ہاتھ آگے آپ کوکھیلنا ہوگا، ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف سب پلیئرز جان ماریں، چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ جیتاجاسکتا تھا، کھلاڑی تھوڑی اور جان مارتے تو رزلٹ مختلف ہوتا، فاسٹ بولرزکو اپنا رول ادا کرنا ہوگا۔

مزید :

کھیل -