درخواست گزار نے جن اداروں کو فریق بنایاوہ اس کی پابندی کریں ،بلوچستان ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کیخلاف مزید مقدمات درج نہ کرنے کا حکم
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف مزید مقدمات درج نہ کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہاہے کہ درخواست گزار نے جن اداروں کو فریق بنایاوہ اس کی پابندی کریں ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ میں سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مقدمات ختم کرانے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے اعظم سواتی کیخلاف مزید مقدمات درج نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئی جی بلوچستان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔
عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کی جائے ،درخواست گزار نے جن اداروں کو فریق بنایاوہ اس کی پابندی کریں ،عدالت نے کیس کی سماعت20 دسمبر تک ملتوی کردی۔