فیصل آباد میں کاروباری شخص نے نوجوان گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

فیصل آباد میں کاروباری شخص نے نوجوان گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر تشدد کر کے ...
فیصل آباد میں کاروباری شخص نے نوجوان گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

  

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )شیخوپورہ روڈ پر واقع گھر سے نوجوان لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس کے مطابق لڑکی گھر یلو ملازمہ  ہے جسے مبینہ طور پر تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل "ڈان نیوز"نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ہے ،جبکہ  مقتولہ کی گردن پر تشدد اور کپڑوں پر خون کے نشانات  موجود ہیں، رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے والد نے بتایا کہ بیٹی کو بزنس مین کے گھر ملازمت پر چھوڑا تھا ، 16سالہ ماریہ کو مالکان تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔ 

مزید :

جرم و انصاف -