سینٹورس مال کو سیل کرنے کا معاملہ ، سابق وزیراعظم آزادکشمیر نے بیان جاری کردیا

سینٹورس مال کو سیل کرنے کا معاملہ ، سابق وزیراعظم آزادکشمیر نے بیان جاری ...
سینٹورس مال کو سیل کرنے کا معاملہ ، سابق وزیراعظم آزادکشمیر نے بیان جاری کردیا

  

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ کل منگلا میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا ،واپڈا کی طرف سے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو مدعو کیا جانا چاہیے تھا۔

سابق وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ واپڈابدمست ہاتھی ہے میرپور کے عوام سے دوبار زیادتی کی گئی،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،انہوں نے کہاکہ تنویر الیاس امریکی سفیر کے سامنے شہباز شریف کی بات کاٹ رہے تھے،وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے خود اپنے عہدے کی تضحیک کرائی،میرا بھی عمران خان سے اختلاف رہا لیکن کبھی گفتگو کے دوران نہیں روکا۔

راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ سینٹورس مال کو نا قص انتظامی معاملات کی وجہ سے سیل کیا گیا ہوگا،اگر سینٹورس کیخلاف انتقامی کارروائی کی گئی تو میں مذمت کرتا ہوں۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -