"کسی کے دُکھ کو اپنا دُکھ سمجھ لینا انسانیت ہے"، اداکارہ ریشم

"کسی کے دُکھ کو اپنا دُکھ سمجھ لینا انسانیت ہے"، اداکارہ ریشم
سورس: @instagram/therealresham

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی اداکارہ ریشم ہمیشہ فلاحی اور امدادی کاموں میں پیش پیش رہتی ہیں۔ اس بار بھی اداکارہ چھٹی کے روز  غریبوں کی مدد کے لیے دودھ ، شالز اور کمبل لیکر  فلاحی ادارے پہنچ گئیں۔

 پاکستانی اداکارہ ریشم نے اپنے آفیشل  فیس بک پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریشم کسی فلاحی ادارے کی کارکن کے ہمراہ چلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں ۔ وہ انہیں تفصیلات بتاتے ہوئے سامان سے بھرے ہوئے ٹرک کی جانب بڑھتی ہیں۔ریشم انہیں سامان سے متعلق بتاتے ہوئے کہتی ہیں اس ٹرک میں کمبل اور دوسرے میں دودھ ہے جبکہ شالز وہ پہلے ہی نکلواچکی ہیں۔انہوں نے اس نیکی کا آغاز ایک بوڑھیں خاتون کے سر پر ہاتھ رکھ کر کیا۔شیئر کی گئی ویڈیو کے   کیپشن میں اداکارہ نے لکھا  کہ "کسی کے دُکھ کو اپنا دُکھ سمجھ لینا انسانیت ہے۔ دوسروں کی مدد کرنے سے ہم دراصل اپنی مدد کررہے ہوتے ہیں,اپنے دل کا بوجھ ہلکا کر رہے ہوتے ہیں۔ اپنے اندر کی گندگی کو صاف کر رہے ہوتے ہیں"۔

جبکہ دوسری ویڈیو میں ریشم صف میں بیٹھے ہوئے ضرورت مند عورتوں میں شالز بانٹتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں ۔اس دوران صف میں بیٹھے ہوئے چھوٹے بچے نے بھی شال مانگی جس پر ریشم نے اسے پیار کرتے ہوئے شال دی اور کہا کہ "دودھ بھی لے کر جانا"۔ 

مزید :

تفریح -