وزیر اعظم آزاد کشمیر کے" سینٹورس مال "کو سیل کرنے پر تاجر برادری سراپا احتجاج، جناح ایونیو بلاک کردی

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے" سینٹورس مال "کو سیل کرنے پر تاجر برادری سراپا ...
وزیر اعظم آزاد کشمیر کے

  

  اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت کی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی  (سی ڈی اے )کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ملکیت وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے شاپنگ مال "سینٹورس" کو سیل کرنے کیخلاف سینکڑوں تاجر سڑکوں پر  نکل آئے اور جناح ایونیو کو بند کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کی جانب سے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مال کو سیل کر دیا گیا تھا ، جس کے خلاف  مال کے تاجر سراپا احتجاج ہیں ، تاجروں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور شدید نعرے بازی کر رہے ہیں ،تاجروں کے احتجاج کے باعث پارلیمنٹ جانے والی سڑک بلاک ہو گئی ہے جس سے آنے جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تاجر رہنما اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ فوری طور پر سینٹورس مال کو کھولا جائے ورنہ اسلام آباد کی تاجر برادری پورے شہر کو بند کردے گی، یاد رہے کہ رات دیر گئے سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول شعبہ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ سینٹورس مال کو سیل کردیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز میر پور میں منعقدہ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کے درمیان دوران تقریب تکرار بھی ہوئی تھی،  بعد ازاں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سخت برا بھلا بھی کہا تھا۔ 

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -