نیب نے اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کی کارروائی شروع کردی

نیب نے اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کی کارروائی شروع کردی
نیب نے اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کی کارروائی شروع کردی
سورس: Twitter/@MIshaqDar50

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کے لیے پنجاب کے مختلف اداروں کو مراسلہ جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ادارے نے اسحاق ڈار کے اثاثہ جات عدالت کے حکم پر اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر خرانہ کے اثاثہ جات میں پراپرٹی، مختلف بینک اکاونٹس شامل ہیں۔نیب نے اس کیس میں اسحاق ڈار کو مفرور قرار دے کر اثاثہ جات منجمد کر دیے تھے بلکہ گلبرگ لاہور کی پراپرٹی فروخت کرنے کے احکامات بھی جاری ہوئے اور نیلامی بھی کرائی گئی تھی مگر اسحاق ڈار کی پراپرٹی نیلام نہ ہو سکی تھی۔
اداروں کو نیب کی طرف سے مراسلہ ملنے کے بعد قانون کے تحت کارروائی شروع کردی گئی ہے۔