شہباز گل کو بلوچستان پولیس نے طلب کرلیا، وجہ بھی سامنے آگئی

شہباز گل کو بلوچستان پولیس نے طلب کرلیا، وجہ بھی سامنے آگئی
شہباز گل کو بلوچستان پولیس نے طلب کرلیا، وجہ بھی سامنے آگئی

  

کوئٹہ (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف بلوچستان میں درج مقدمے میں انہیں پولیس نے طلب کرلیا ہے،  شہباز گل کے خلاف ضلع قلعہ عبداللہ میں ایف آئی آر درج ہے، جس میں پیکا ایکٹ کے تحت 7 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کی روشنی میں شہباز گل کو آگاہ کرنے کے ساتھ انہیں طلب بھی کرلیا گیا ہے  تاہم اگر وہ نہیں آتے تو گرفتار کریں گے۔ حکام کے مطابق شہباز گل نے کوئٹہ آنے کی ہامی بھری ہے۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -