سموگ اور آلودگی کے تدارک کیلئے لاہور میں 30 سال سے پرانی گاڑیوں پر پابندی لگانے کی تجویز

سموگ اور آلودگی کے تدارک کیلئے لاہور میں 30 سال سے پرانی گاڑیوں پر پابندی ...
سموگ اور آلودگی کے تدارک کیلئے لاہور میں 30 سال سے پرانی گاڑیوں پر پابندی لگانے کی تجویز

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب حکومت نے لاہور میں آئندہ سال سے 30 سال سے پرانی گاڑیوں پر پابندی لگانے کی تجویز دے دی ہے۔

نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز"کے مطابق وزیرتحفظ ماحول راجا بشارت کی زیر صدارت انوائرمنٹ پروٹیکشن کونسل کا اجلاس ہوا جس میں مختلف تجاویز پیش کی گئیں جب کہ اجلاس میں پنجاب کی تحفظ ماحول پالیسی کو عالمی معیارات سے ہم آہنگ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں تجویز دی گئی کہ آئندہ سال لاہور میں اکتوبر سے دسمبر تک 30 سال سے پرانی گاڑیوں پرپابندی لگائی جائے،شہر میں کار فری زونز اور دن مخصوص کرنے پر بھی غور کیا گیا جب کہ بڑے پتے والے درخت لگانے کی تجویز دی گئی،اس موقع پر راجا بشارت نے کہا کہ امسال سموگ کی صورتحال گزشتہ برس کے مقابلے میں کافی بہتر ہے، آنے والے برسوں میں ماحولیاتی آلودگی کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -