ایم کیو ایم وفدکی گورنر سندھ سے ملاقات کی ممکنہ اندرونی کہانی نجی ٹی وی چینل سامنے لے آیا

ایم کیو ایم وفدکی گورنر سندھ سے ملاقات کی ممکنہ اندرونی کہانی نجی ٹی وی چینل ...
ایم کیو ایم وفدکی گورنر سندھ سے ملاقات کی ممکنہ اندرونی کہانی نجی ٹی وی چینل سامنے لے آیا

  

کراچی (ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیوایم)  پاکستان کےوفدکی گورنرسندھ کامران ٹیسوری سےملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

جیو نیوز  نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ  ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی کی جانب سے معاہدے پرعمل درآمد نہ ہونےکی شکایت پھرکردی۔پارٹی وفد نے گورنر سندھ سے گفتگو میں کہا کہ ہم وفاقی حکومت کے اہم اتحادی ہیں، پیپلزپارٹی معاہدےکےمطابق آرٹیکل 140اے پر عملدرآمد نہیں کررہی، بلدیاتی حلقہ بندیاں درست کرنےکاعمل بھی تعطل کاشکارہے۔

ایم کیو ایم نے کامران ٹیسوری سے اپنے مطالبات وفاق تک پہنچانے کا مطالبہ کیا جس پر گورنر سندھ نے تحفظات پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم تک پہنچانےکی یقین دہانی کرائی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -