شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے شو کی ریلیز کا اعلان کردیا گیا

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے شو کی ریلیز کا اعلان کردیا گیا
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے شو کی ریلیز کا اعلان کردیا گیا
سورس: Instagram/mirzasaniar

  

دبئی (ویب ڈیسک) شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ڈیجیٹل شو کی ریلیز کا اعلان کردیا گیا،  اردو فلکس کی جانب سے اس شو کو رواں ماہ میں ہی نشر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، انسٹاگرام پوسٹ پر شو کے پوسٹر پر رواں ماہ کا نام درج ہے۔

جیو نیوز کے مطابق پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس کی جانب سے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا ٹاک شو ’ دی مرزا ملک شو‘ نشر کرنے کا اعلان انسٹاگرام پر کیا گیا۔اس شو کی حتمی تاریخ تو سامنے نہیں آسکی لیکن مداحوں کو یہ بتادیا گیا کہ شو کب نشر کیا جائے گا۔

مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں شعیب ملک اور  ثانیہ مرزا کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کرکٹر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گزشتہ چند دنوں سے زیر گردش ہیں تاہم جوڑے نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر تصدیق کی اور نا ہی تردید کی ہے۔

مزید :

کھیل -