صدر مملکت کا فیصل مسجد میں خواتین کے نماز ادا کرنے پر پابندی کا نوٹس

صدر مملکت کا فیصل مسجد میں خواتین کے نماز ادا کرنے پر پابندی کا نوٹس
صدر مملکت کا فیصل مسجد میں خواتین کے نماز ادا کرنے پر پابندی کا نوٹس

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فیصل مسجد میں خواتین کی نماز پر پابندی کا نوٹس لے لیا ہے، صدر مملکت کا کہنا تھاکہ دنیا بھر کی مساجد میں اسلامی لباس اور سر ڈھانپ کر خواتین کو نماز پڑھنے کی اجازت ہے ۔ 

 نجی ٹی وی چینل "ڈا ن نیوز" نے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ فیصل مسجد مذہبی و سیاحتی اہمیت کی حامل ہے ، مسجد کے مرکزی ہال میں خواتین کیلئے نماز کی الگ جگہ  ہے نہ ہی داخلے کی اجازت ہے ، ضعیف اوربیمار خواتین کو لفٹ نہ ہونے کے باعث دشواری کا بھی سامنا ہوتا ہے، صدر مملکت نے سوال اٹھایا کہ پابندیوں کا سامنا کرتے خواتین اپنی نماز کیسے ادا کر پائیں گی ؟،میری رائے حریمین شریفین سمیت پوری دنیا کے مشاہدے پر مبنی ہے ۔

مزید :

قومی -