عمر کوٹ ، گرلز کالج میں سندھ کلچر ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

عمر کوٹ ، گرلز کالج میں سندھ کلچر ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
عمر کوٹ ، گرلز کالج میں سندھ کلچر ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر)گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج  میں سندھ ثقافت ڈے کی مناسبت سے فوڈ فیسٹول کا انعقاد  کیا گیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر کالجز میرپورخاص پروفیسر میر چند اوڈ نےکہا سندھ کی ثقافت دنیا کی قدیم ترین ثقافتوں میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق  گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج عمرکوٹ میں سندھ ثقافت فوڈ فیسٹول کا انعقاد کیاگیا ، جس میں عمرکوٹ کے سرکاری اور پرائیویٹ کالجز کی طالبات نے بھرپور شرکت کی اور بڑی تعداد میں سندھی کھانوں کے سٹال لگائے گئے ،سندھ ثقافت فیسٹول سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر کالجز میرپورخاص پروفیسر میر چند اوڈ نے کہا کہ سندھ دھرتی محبت امن پیار کی دھرتی ہے سندھ کی تاریخ تہذیب و تمدن ثقافت کلچر کی تاریخ ہزاروں سالوں پر محیط ہے آج وہ سندھ ثقافت فوڈ فیسٹول میں شرکت کرکے بہت خوشی محسوس کررہے ہیں ڈائریکٹر کالجز پروفیسر میر چند اوڈ فوڈ فیسٹیول میں شریک طالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ کی تاریخ سندھ کے انمول ہیرو کی زندگی کا مطالعہ کریں ،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی پرنسپل سیدہ قراة العین شاہ نے کہا کہ سندھ کی ثقافت میں اجرک،سندھی ٹوپی کےساتھ قوموں کےلباس،کھانے،انداز، اظہار محبت      ثقافتی اعتبار سےانکو معتبر بناتاہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -