وزیر اعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی وطن واپسی کا امکان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی وطن واپسی کا امکان ہے ، سلیمان شہباز اپنے اہلخانہ کے ہمراہ اسی ہفتے وطن واپسی آمد متوقع ہے ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سلیمان شہباز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کریں گے ۔
خیال رہے کہ سلیمان شہباز پر رمضان شوگر ملز اور العربیہ ملز کے ذریعے 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے ۔