سائفر آڈیو لیک سکینڈل ،عمران خان کے ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹسز معطل

سائفر آڈیو لیک سکینڈل ،عمران خان کے ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹسز معطل
سائفر آڈیو لیک سکینڈل ،عمران خان کے ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹسز معطل

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سائفر آڈیو لیک سکینڈل میں عمران خان کے ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹسز معطل کر دیئے،عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا.

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سائفر آڈیو لیک سکینڈل میں عمران خان کے ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹسز پر سماعت ہوئی،جسٹس اسجد جاوید گھرال نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی ۔

وکیل عمران خان نے کہاکہ ہائیکورٹ آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کردیا،ایف آئی اے نے آج ہی عمران خان کو طلب کر رکھا ہے ،وکیل نے کہاکہ عمران خان کاپلستراترگیا ہے بیڈریسٹ پر ہیں ،عمران خان اسلام آباد نہیں جا سکتے، عدالت سماعت کرے ۔

وکیل چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ عمران خان لاہور کے رہائشی ہیں، رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کیا جائے ، عدالت نے کہاکہ اس کیس کو توشہ خانہ کیس کے ساتھ ہی سماعت کر لیتے ہیں ،وکیل عمران خان نے کہاکہ ایف آئی اے نے آج 2 بجے طلب کر رکھا ہے ۔

وقفے کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہوئی سائفر آڈیو لیک سکینڈل میں ایف آئی اے میں طلبی کیخلاف عمران خان کی درخواست پرسماعت ہوئی، عدالت نے عمران خان کے ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹسز معطل کر دیئے،عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا، عدالت نے سماعت19 دسمبر تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -