مسلم لیگ گلف کے صدر کی بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات 

مسلم لیگ گلف کے صدر کی بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات 
مسلم لیگ گلف کے صدر کی بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات 

  

راچڈیل (ڈیلی پاکستان آن لائن) بہاولنگر سے رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن گلف کے صدر احسان الحق باجوہ نے راچڈیل میں چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشل افئیرز مسلم لیگ ن بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات کی۔  ملاقات میں گلف میں مقیم تارکین وطن کیلئے حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کا احاطہ کیا  گیا ۔ اس موقع پر ان کے ساتھ آئرلینڈ سے  ساجد رسول اور مانچسٹر سے صحافی حامد خان المشرقی بھی موجود تھے۔

 احسان الحق باجوہ نے  اسحاق ڈار  کی جانب سے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب ، کویت ، بحرین، اور اومان میں مسلم لیگ ن کی جانب سے کی جانے والی تنظیم نو کو سراہا۔ اس موقع پر بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ اہم تعیناتیوں کے بعد ادارے کو خود ہی غور و غوض کرنے کا موقع ملنا  چاہیے کیونکہ یہ وقت مائینڈسیٹ کی تبدیلی  کا ہے ، پاکستان اصل تبدیلی کی طرف گامزن ہے۔

دونوں رہنماؤں  نے  اتفاق کیا کہ تارکین وطن کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ پارلیمان میں سیٹیں ، قبضہ کے خاتمے کیلئے عدالتیں ، کمپییوٹرائزڈ لینڈ رجسٹریشن ، اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن اور اوورسیز پاکستانیز کمیشن میں مزید تبدیلیاں وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید :

برطانیہ -تارکین پاکستان -