بھارت کے سرکاری ہسپتال میں کتوں کی بیڈ پر سونے کی ویڈیو وائرل ہو گئی

بھارت کے سرکاری ہسپتال میں کتوں کی بیڈ پر سونے کی ویڈیو وائرل ہو گئی
بھارت کے سرکاری ہسپتال میں کتوں کی بیڈ پر سونے کی ویڈیو وائرل ہو گئی

  

نئی دہلی ( ویب ڈیسک )  بھارت کے ایک سرکاری ہسپتال میں کتوں کی بیڈ پر سونے کی ویڈیو نے ہنگامہ برپا  کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے سرکاری ہسپتال کے بستروں پر آوارہ کتوں نے ڈیرے جما لئے ، ایک شخص کی جانب سے  ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر ڈال دی جس نے ہنگامہ مچا دیا۔

سدھار جین نامی شخص نے  مدھیا پردیش کے شہر جبل پور کے سرکاری ہسپتال میں کتوں کے بیڈز پر سونے کی ویڈیو بنائی ،  سدھار نے پہلے ہسپتال میں آویزاں بینرز  کی ویڈیو بنائی  جن میں صفائی کا خاص خیال رکھنے سمیت دیگر تاکید موجود تھیں ، اس کے بعد سدھارتھ نے  ایک کمرے میں داخل ہو کر ویڈیو بنائی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آوارہ کتے  مریضوں کے بیڈ پر لیٹے نیند پوری کر رہے ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جبل پور کے چیف میڈیکل آفیسر نے تحقیقات کا حکم دیدیا ۔

مزید :

بین الاقوامی -