" سٹیٹ بینک کے پاس ڈالرز نہیں ہیں" کامران خان کا دعویٰ

" سٹیٹ بینک کے پاس ڈالرز نہیں ہیں" کامران خان کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس ڈالرز ہی نہیں ہیں جس کی وجہ سے کراچی کی بندرگاہ پر سبزیوں کے کنٹینر پھنس گئے ہیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مخاطب کرکے کہا "ڈار صاحب رحم فرمائیں، خبر آئی ہے سٹیٹ بینک کے پاس ڈالرز نہیں ہیں، کراچی بندرگاہ پر  پھنسے 250 کنٹینرز پیاز،  63 کنٹینرزلہسن، 104 کنٹینرز ادرک کلئیر ہوسکیں۔ اب ان اشیا کی قیمتیں آسمان کی جانب گامزن ہیں۔" انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کی کمیابی ضرورت بھر دواؤں کے خام مال اور میڈیکل مصنوعات کی کمی کا بھی باعث ہے۔

اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ بندرگاہ پر سبزی کے سینکڑوں کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں۔ امپورٹرز کا کہنا ہے کہ کمرشل بینک زرمبادلہ نہ ہونے کا جواز بنا کر دستاویزات کلیئر نہیں کر رہے ، کنٹینرز  کی مجموعی مالیت  55لاکھ ڈالر زکے لگ بھگ ہے ۔