کراچی میں ڈاکو خاتون سے شیر خوار بچی چھین کر فرار

کراچی میں ڈاکو خاتون سے شیر خوار بچی چھین کر فرار
کراچی میں ڈاکو خاتون سے شیر خوار بچی چھین کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ڈاکو ایک خاتون سے شیر خوار بچی چھین کر فرار ہو گیا۔ 

نجی ٹی وی  جیو نیوز کے مطابق ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ خاتون نے 11 روز کی بیمار بچی کو سردی کی شدت سے بچانے کیلئے بیگ میں رکھا ہوا تھا ، کہ اچانک ایک ڈاکو بیگ چھین کر فرار ہو گیا ، واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق خاتون بیگ کے ساتھ جب بس سے نیچے اتری تو نامعلوم شخص نے بیگ کو چھینا اور فرار ہو گیا ، جائے وقوعہ کے قریب سے  سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لیا جا رہا ہے ، واقعے دوپہر ساڑھے بارہ سے ایک بجے کے قریب پیش آیا ۔