130 کلو وزن کم کرنے کےبعد جب امریکہ پہنچا تو امیگریشن حکام سمجھے کوئی اور ہے ، عدنان سمیع نے دلچسپ واقعہ شیئر کر دیا

130 کلو وزن کم کرنے کےبعد جب امریکہ پہنچا تو امیگریشن حکام سمجھے کوئی اور ہے ، ...
130 کلو وزن کم کرنے کےبعد جب امریکہ پہنچا تو امیگریشن حکام سمجھے کوئی اور ہے ، عدنان سمیع نے دلچسپ واقعہ شیئر کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی گلوکار عدنان سمیع نے اپنے وزن میں کمی لانے کے بعد پیش آنے والے دلچسپ واقعے سے متعلق بتایا جب انہیں  کوئی اور شخص سمجھ کر امریکی امیگریشن حکام نے روک لیا تھا۔

عدنان سمیع کا وزن 230 کلو گرام تھا جس کے بعد انہوں نے پہلے اپنے وزن میں  130 کلو گرام کمی کی ، عدنان سمیع نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹریو میں بتایا کہ جب  130  کلو گرام وزن کم کرنے کے بعد وہ امریکہ پہنچے  تو پاسپورٹ پر پرانی تصویر لگی تھی جس میں وزن 230 کلو گرام تھا جبکہ امریکی امیگریشن حکام کے سامنے  100 کلو گرام کا شخص کھڑا تھا ، وہ سمجھے کہ میں کوئی اور ہوں ، لہذا انہوں نے مجھےداخلے سے روک  دیا ۔

عدنان سمیع نے کہا کہ میں نے انہیں بہت سمجھایا کہ میں نےاپنے وزن میں کمی کی ہے ، اس کے بعد میں نے انہیں  گوگل سے اپنی نئی اور پرانی تصاویر دکھائیں اس کے ساتھ  میری ذات اور وزن میں کمی لانے سے متعلق کچھ آرٹیکلز بھی دکھائے جس کے بعد ان کی تسلی ہوئی ۔ 

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ عدنان سمیع نے  2005  سے اب تک اپنے وزن میں  150 کلو گرام کمی کی ہے جس کے بعد اب ان کا وزن  80 کلو گرام کے لگ بھگ ہے۔ 

مزید :

تفریح -