برطانوی بادشاہ چارلس کو ایک ماہ میں دوسری مرتبہ انڈہ مارنے کی کوشش 

برطانوی بادشاہ چارلس کو ایک ماہ میں دوسری مرتبہ انڈہ مارنے کی کوشش 
برطانوی بادشاہ چارلس کو ایک ماہ میں دوسری مرتبہ انڈہ مارنے کی کوشش 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی بادشاہ چارلس کو ایک ماہ میں دوسری مرتبہ انڈہ مارنے کی کوشش کی گئی ۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق  برطانیوی میڈیا نے بتایا کہ 20 سال سے زائد عمر کے نوجوان نے بادشاہ چارلس کو انڈہ مارنے کی کوشش کی جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا، واقعہ برطانیہ کے علاقے لوٹن میں سینیٹ جارج سکوائر میں پیش آیا۔ انڈہ تو بادشاہ کو نہیں لگا لیکن سکیورٹی اہلکار احتیاطً اپنے ہمراہ کچھ دیر کیلئے لے گئے  جس کے بعد چارلس سوئم واپس آئے اور لوگوں سے ہاتھ ملا کر دوسرے علاقے کی جانب چل پڑے ۔ 

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی بادشاہ چارلس کو انڈہ مارنے کی کوشش کی گئی تھی  ، بادشاہ چارلس ملکہ کمیلا پارکر کے ہمراہ روایتی راسیتے سے شہر میں داخل ہو رہے تھے  کہ اچانک ایک شخص نے ان پر انڈہ مارنے کی کوشش کی ۔

پولیس نے اس شخص کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔