پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے ، سعودی سفیر نواف المالکی 

پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے ، سعودی سفیر نواف المالکی 
پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے ، سعودی سفیر نواف المالکی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ پاکستان کیلئے معاشی تعاون کی توقع ہے مگر سعودی عرب سمجھتا ہے کہ پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے ۔

نجی ٹی وی " دنیا نیوز" کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب نے سٹیٹ بینک پاکستان میں رکھوائے تین ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ  میں تین ماہ کی توسیع کر دی ہے ، معاشی مشکلات سے پاکستان کو نکالنے کیلئے مزید تعاون کی بھی توقع ہے مگر سعودی عرب سمجھتا ہے کہ پاکستان میں  سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے ۔

سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ  ولی عہد نے پاکستان کا دورہ ملتوی کیا تھا جسے ری شیڈول کیا جا رہا ہے ، امید ہے کہ آئندہ چند ماہ میں ولی عہد دورہ پر پاکستان آئیں گے ،شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتےہیں ۔ 

مزید :

قومی -