وزیر خارجہ کے 2اہم ممالک کے سرکاری دوروں کا شیڈول سامنے آگیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے دو اہم ممالک کے سرکاری دوروں کا شیدول سامنے آگیا ، وزیر خارجہ3 روز تک سرکاری دورے کریں گے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ انڈونیشیااور سنگاپور کا 3 روزہ دورہ کریں گے ، انڈونیشیا میں وہ اپنے ہم منصب مرسوڈی رینٹو سے ملاقات کریں گے جبکہ بالی میں 2 پروگرامز میں شرکت کریں گے ۔
انڈونیشیا کے بعد وزیر خارجہ دورہ سنگاپور پر جائیں گے جہاں وہ صدر سنگاپور حلیمہ یعقوب اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالا سے ملاقات کریں گے ، ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔